eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت میں صلح ہوگئی

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے درمیان صلح ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کو گلے لگا لر گلے شکوے دور کرلیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پرشوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال بنی، پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button