19 ویں چولستان جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری زین محمود کے نام رہی، فاتح ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کیا۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں جعفر مگسی نے دوسری پوزیشن لی۔ اُنہوں نے 4 گھنٹے 6 منٹ اور 25 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔
صاحبزادہ سلطان محمد علی کی تیسری پوزیشن رہی۔ وہ 4 گھنٹے 9 منٹ اور 25 سیکنڈز میں فنشنگ لائن تک پہنچے۔