eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

دنیا کا انوکھا طالبعلم جو گھر سے اسکول ہوائی جہاز پر جاتا ہے، وجہ حیران کن

دنیا بھر میں طالبعلم اپنے اسکول وینز، پوائنٹ بسوں پر جاتے ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو ایک ایسے طالبعلم کے بارے بتا رہے ہیں جو گھر سے اسکول جہاز پر جاتا ہے۔

ہماری اس دنیا میں آئے روز کچھ انوکھے اور منفرد واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کبھی چونکا دیتے ہیں تو کبھی مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ یہاں ہم ایک ایسے طالبعلم کا ذکر کر رہے ہیں جو اسکول کسی وین یا گاڑی میں نہیں بلکہ ہوائی جہاز میں جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کا یہ منفرد نوجوان طالبعلم کینیڈا کا رہائشی ٹِم چین ہے جو اپنے گھر سے سینکڑوں کلومیٹر دور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے اسکول آف اکنامکس میں پڑھنے کے لیے جہاز کے ذریعے اسکول جاتا ہے۔

یہاں قارئین یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر تعلیمی ادارہ اتنی دور ہے تو جہاز کی فضول خرچی کے بجائے اسکول کے قریب ہی رہائش لے لی جائے تو جو یہ سوچ رہا ہے وہ جان لے کہ ٹم چین پیسے کی بچت کرنے کے لیے ہی ہوائی جہاز کا سفر کر کے اپنے اسکول آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طالبعلم کینیڈا کے علاقے کیلگری میں رہتا ہے جب کہ اس کا اسکول وینکوور میں ہے جہاں رہائش کے کرائے بہت ہی زیادہ مہنگے ہیں۔

وینکوور میں ایک کمرے کے اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ ڈھائی ہزار ڈالر ہے جب کہ ٹم کو اسکول آنے کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر جو خرچ کرنی پڑتی ہے وہ ماہانہ 890 ڈالر ہے اس لیے طالبعلم نے وینکوور میں رہائش اختیار کرنے کے بجائے جہاز کے سفر کو ترجیح دی۔

ٹم ہفتے میں دو بار اسکول آتا ہے اور کیلگری سے وینکوور تک کرایہ 111 ڈالر ہے یوں اس کے ماہانہ فضائی سفر کا خرچہ 890 ڈالر بنتا ہے جو اپارٹمنٹ کے کرائے سے تقریباً دو گنا کم ہے۔

ٹِم چین اپنے اس معمول سے خوش ہے اور اس سفر کو سپر کمیوٹنگ کہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button