آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں جدید ترین جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کی بدولت پاکستان کو اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی میں جے ایف سیونٹین تھنڈرکا کلیدی کردار رہا، جدید ترین طیارےکی بدولت پاکستان کو ایک بار پھر اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن پر سبقت حاصل ہوئی۔
کس مہارت اورخوبصورتی سےاس لڑاکا طیارے نے ستائیس فروری دو ہزار انیس کو دشمن کےدانت کٹھے کئے ،اس جہاز میں کون کون سے اہم ٹیکنکل چیزیں شامل ہیں۔
فخرِ پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ پاک چین دوستی کا استعارہ ہے، جے ایف سیونٹین تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے، جو کہ ائیر ٹو ائیر اور ائیر ٹو گراؤنڈ اٹیک کر سکتا ہے۔
یہ آٹھ ہزار پاؤنڈ وزن اٹھا سکتا ہے اور اس کی رفتار تقریبا دو ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے، تھنڈر ریکی ، ایکروبیٹ سب کرسکتا ہے جبکہ تھنڈر بلاک ٹو فضا میں ہی ری فیول ہوسکتا ہے۔
جے ایف سیونٹین تھنڈر بیک وقت اے فائیوسی،ایف سیون پی،معراج تھری اور معراج فائیو جیسے چارطیاروں کی صلاحیت پوری کرسکتا ہے۔
بی وی آر سسٹم کا حامل طیارہ انتہائی فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کامرہ میں پاکستانی انجینئیرز اور ٹیکنیشینز نے چین کے تعاون سے چوتھائی صدی سے بھی کم وقت میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی تیاری کے ہدف کو عبور کرکے ایروناٹیکل کی دنیا میں ایک ریکارڈ قایم کیا۔
پاکستان میں تیار ہونے والے یہ بہترین طیارے پاکستان فضائیہ کے انجینئیرز ،ٹیکنیشینز مکینیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔