eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مسجد پر حملے میں 14 نمازی شہید

مشرقی برکینا فاسو میں مسجد پر ہونے والے حملے میں 14 نمازی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف برکینا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسو کے مشرقی علاقے کے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملے میں اتوار کے روز کم از کم 14 نمازی جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح 5 بجے مسلح حملہ آوروں نے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملہ کیا، جس میں درجن سے زائد مسلمان شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button