eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز

دارالحکومت تہران سمیت پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عالم یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے عالمی یوم القدس کی ریلیاں تہران یونیورسٹی کی طرف رواں دواں ہیں۔
اسی طرح مشہد مقدس، قم، شیراز، اصفہان، زاہدان سمیت ایران کے مشرقی، مغربی اور شمالی نیز جنوبی سبھی شہروں اور قریوں میں عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں روزے داروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

عالمی یوم القدس کے جلوس میں شریک روزے دار مسلمانوں کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم، قدس شریف کی تصاویر، اور ایسے اعلانات اور بینر دیکھے جاسکتے ہیں جن پر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کے ساتھ مکمل یک جہتی کے نعرے درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button