eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل ہر پندرہ روز میں کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button