پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ اگر کسی نے مریم نواز کے ساتھ بھی غیر قانونی کام کیا تو میں پہلا شخص ہونگا جو اسکا ہاتھ روکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم قانون دان ہیں اور قانون کی حکمرانی کے لئے عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ یہ قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا کہ وہی پرانی روایت رکھی جائے میاں بیوی کے دروازے توڑے جائیں یہ نہیں ہوگا۔
شیر افضل مروت کا یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیر اعلی’ پنجاب مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن صفدر کے کمرے کا دروازہ اس وقت مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے توڑا گیا اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ اکتوبر 2020 کو تب ہوا جب وہ کراچی میں سیاسی جلسے کی وجہ سے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔