بحیرہ احمر میں چار ڈیٹا کیبلز کٹنے کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے ،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ احمر میں چارڈیٹا کیبلز کٹ گئیں ، جس کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ہانگ کانگ میں قائم ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز نے کیبلز کٹنے کی تصدیق کی تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو پیش آںے والی دشواری کو کم کرنے کے لیے ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ کاروبار کو اسسٹنٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے، کیبلز کٹنے سے بحیرہ احمرسے گزرنے والے ڈیٹا ٹریفک کا پچیس فیصد متاثرہوا ہے۔
پاکستان، بھارت اورمشرقی افریقا کے ممالک متاثرہوسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہےایک ساتھ چارکیبلز کا کٹ جانا انتہائی غیرمعمولی ہے۔
سی کوم کے چیف ڈیجیٹیل آفیسر پرانیش پڈایاشی کا کہنا تھا کہ یمنی میریٹائم سے پرمٹ کے حصول میں 8 ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم کیبلز کی مرمت تک ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔