eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ 

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

پنجاب کی 17 رکنی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین کرمانی شامل ہیں۔

اسی طرح شیر علی گورچانی، رمیش سنگھ اڑورہ، خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھایا۔

سلمان رفیق، عمران نذیر، ذیشان رفیق اور صہیب بھرت بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والوں میں بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور سہیل شوکت بٹ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button