eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اٹلی کا ویزہ حاصل کرنا پاکستانیوں کیلئے مزید کیسے آسان ہوگیا؟

 اٹلی کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی نے لاہور سے اپنی ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

دوران گفتگو اطالوی سفارت کار  نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ویزا سروس کو وسعت دینے کے منصوبوں کا بھی انکشاف کیا۔

ملاقات میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم بھی موجود تھے۔

آگسٹو پالمیری نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات اور کاروباری منصوبوں کے حوالے سے تعلقات کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اطالوی سفارتخانے کے فرسٹ سکریٹری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں نمو کے امکانات پر بھی زور دیا، جس نے 5 بلین ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے سال2018 میں اٹلی کے سفارت خانے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی تجدید میں چیمبر آف کامرس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

کاشف انور نے اپنی گفتگو میں اٹلی کے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button