eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عدالتوں کے اسٹے کے باوجود آج الیکشن ہو رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے اسٹے کیا ہوا تھا اس کے باوجود آج الیکشن ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مخصوص سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ انتخاب فری اینڈ فیئر نہیں، ہر حال میں الیکشن میں حصہ تو ہمیں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی شرط ہے تو ہم ووٹ ڈالیں گے اور احتجاجاً ڈالیں گے، لاہور ہائی کورٹ میں بھی کیس زیرِ التوا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسٹے دے دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں بھی کیس فائل ہے، کیس میں یہی ہے کہ یہ انتخاب غیر قانونی غیر آئینی ہو گا۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی وجہ سے پہلے جنرل الیکشن متنازع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button