eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اپنے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں: حکومت کا افواج پاکستان کو اہم خط

اپنے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں: حکومت کا افواج پاکستان کو اہم خط

سیکریٹری دفاع نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تینوں سروسز چیفس کوفیض آباد دھرنا کیس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلیے خطوط ارسال کردیے۔

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن میں اپنے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فیض آباد میں 2017 کو ہونے والے دھرنے میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلیے بری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔
آرمی ،ایئر چیف اور نیول چیف کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔
اس سے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید بھی کمیشن میں اپنا تحریری بیان جمع کراچکے ہیں جس میں انہوں نے کمیشن کے سوالوں کے جواب دئیےتھے اور مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت اسوقت کی حکومت کیخلاف کسی قسم کی سازش نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے جواب میں یہ بھی لکھا کہ دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات اُس وقت کی حکومت کی ہدایت پر کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ نومبر 2023ء میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button