eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نکاح نامے کی شقیں پڑھنا کیوں ضروری ہیں؟

نکاح نامہ ایک تحریری معاہدہ ہے جس پر ازدواجی رشتے میں بندھنے والے دو مسلمان لڑکا لڑکی اپنے دستخط ثبت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی شادی کو قانونی حیثیت دلواسکیں۔

ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے یا شادی کے وقت بھی نکاح نامے کی شرائط اور اس کے قوانین پڑھنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ راحیل صمصام علی خان نکاح نامے میں موجود شقوں اور قوانین کے بارے میں بتایا کہ مروجّہ نکاح نامے میں مجموعی طور پر 25 شقیں ہیں، نکاح نامے کی 1 سے 12 نمبر شقیں سادہ اور آسان ہیں جن میں دولہا اور دلہن کے کوائف، شادی کی تاریخ اور وکیلوں اور گواہان کی تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔

جب کہ 13سے 18 نمبر کی شقیں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اس کے علاوہ23سے 25 نمبر شقیں بھی عام فہم ہیں جن میں نکاح خواں کے کوائف اور شادی رجسٹر کرانے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شق نمبر 13 میں دلہن کے حق مہر کی رقم کا ذکر ہے اور شق نمبر 4 میں حق مہر کی ادائیگی کے حوالے سے ذکر ہے جس میں دو طریقے ہیں پہلا مؤجل یعنی نکاح کے وقت اور دوسرا غیر مؤجل یعنی مستقبل میں جب عورت طلب کرے۔ اس کے علاوہ شق نمبر 16 میں شوہر کی طرف سے بیوی کیلئے جائیداد کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے اہم شق نمبر 18 ہے جس میں طلاق کی تفویض کے بارے میں درج ہے۔ اس شق کو اکثر کاٹ دیا جاتا ہے، اس میں لکھا ہوتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو یہ حق دے دیتا ہے کہ وہ اسے طلاق دے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button