eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پشاور میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پشاور بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پشاور کے علاقہ بورڈ بازار کے قریب کھری موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button