eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

حاملہ خواتین کوقتل کرنے والا گروہ گرفتار

حاملہ خاتون کو قتل کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، گروہ میں خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا۔ حاملہ عورت کے قتل میں ملوث اس گروہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ گروہ میں خاتون سمیت 4 کارندے شامل ہیں۔ ملزمان نے ایک روز قبل خاتون کا آپریشن کرنےکی کوشش کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی تھی، ملزمان نے خاتون کی موت کو قدرتی رنگ دینے کی کوشش کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن خاتون کو قتل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button