eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

52 سینیٹرز کی مدت مکمل، خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری ہوگئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹر 2018 میں منتخب ہوئے تھے، اب سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئےانتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

فاٹا کی خالی ہونے والی 4 نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا، فاٹا کی مخصوص نشستیں 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہیں۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 7 جنرل، 2 خواتین،  2 علماء/ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء/ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء/ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، جبکہ بلوچستان کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 علماء/ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی 1 جنرل اور 1 علماء/ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button