eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

دنیا کی قدیم ترین روٹی دریافت، کس چیز سے بنی تھی؟

ماہرین نے ترکیہ میں دنیا کی قدیم ترین روٹی دریافت کی ہے۔

یہ روٹی 8 ہزار 600 سال پرانی ہے جو پکی ہوئی نہیں بلکہ کچی ہے۔ماہرین کے خیال میں ہزاروں سال قبل کسی فرد نے آٹا گوندھا ہوگا مگر پھر اسے کسی وجہ سے پکانے کا ارادہ ترک کر دیا ہوگا۔

یہ روٹی ایک تندور کے قریب دریافت ہوئی اور ماہرین نے اسے دنیا کی قدیم ترین روٹی قرار دیا ہے۔

ترکیہ کی Necmettin Erbakan یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ نے اس روٹی کو صوبہ قونیہ کے تاریخی علاقے Çatalhöyük میں دریافت کیا۔

اس علاقے میں موجود ایک حصے کو Mekan 66 کا نام دیا گیا ہے جہاں مٹی کی اینٹوں سے بنے قدیم گھر موجود ہیں۔

روٹی، گندم، جو اور دیگر اشیا کو بھی اس مقام پر دریافت کیا گیا اور تجزیے سے عندیہ ملا کہ یہ روٹی 8600 سال پرانی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا کی قدیم ترین روٹی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button