جےیوآئی )ف( کی خواتین کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے معاملہ کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو معطل کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جےیوآئی ف کی جمع کرائی لسٹ میں صدف یاسمین کا نام شامل تھا تاہم کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی خاتون کا نام صدف احسان ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جےیوآئی نے درخواست دی ان کی امیدوار کا نام صدف یاسمین ہے جب کہ صدف یاسمین نے الیکشن کمیشن میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔