وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ روز اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاء خورونوش کا جائزہ لیا۔
عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں حقیقی معنوں میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز خود میدان میں اتر گئیں۔
وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے گھر جانے کے بجائے بازار کا دورہ کرنے، عام عوام سے ملنے اور اُن کی مشکلات جاننے کو ترجیح دی
مریم نواز نے ماڈل رمضان بازار کے دورے کے دوران ریٹ لسٹ چیک کی، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ دیکھے اور وہاں موجود عوام سے بات چیت کی۔
مریم نواز شریف نے اس دوران انتظامیہ کو عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی، اُن سے ہاتھ ملایا، بچیوں کو پیار کیا اور اشیاء کی قیمتوں سے متعلق صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
اس دوران مریم نواز شریف عوام میں بالکل گھل مل گئیں
مریم نواز شریف نے ایک خاتون سے دریافت کیا کہ آج کیا بنا رہی ہیں؟ جس پر خاتون کا جواب میں کہنا تھا رمضان میں اس سوال کا جواب سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے
مریم نواز شریف نے ایک خاتون سے دریافت کیا کہ آج کیا بنا رہی ہیں؟ جس پر خاتون کا جواب میں کہنا تھا رمضان میں اس سوال کا جواب سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے