eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ترکیہ میں سحری پر جگانے والا خواتین کا گروپ

ترکیہ میں سحری پر جگانے والے خواتین کے گروپ سے کچھ لوگ خوش جبکہ کچھ ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوسرے دن کی سحری کے وقت خواتین کے ایک گروپ نے ترک ریاست مارسین کے ساحلی علاقے میں ڈھول بجا کر اور نغمے گا کر رہائشیوں کو جگایا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کا یہ بینڈ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گروپ صرف خواتین پر مشتمل ہے جو ریاست مارسین میں اپنے رہائشی علاقے میں سحری کے وقت مل کر گانے گاتی ہیں اور لوگوں کو سحری میں جگاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

بعض صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ بعض اس پر ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button