eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

روس کا ایک اور ملک کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو فن لینڈ کی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت ایک "بے معنی قدم” ہے اور روس فن لینڈ کی سرحد پر فوج تعینات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فن لینڈ اور سویڈن کے لیے اپنے قومی مفادات کو یقینی بنانے کے نقطہ نظر سے بالکل بے معنی قدم ہے، ہمارے پاس وہاں [فن لینڈ کی سرحد پر] فوجی نہیں تھے اب وہ وہاں ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button