صوبائی وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سنادی ہوئے کہا ہے کہ 3سو یونٹ تک مفت بجلی سب کو دیں گے، میں نےاس پرکام شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے پی کی وزیراعظم سےملاقات اچھی بات ہے، اپنے صوبے اور لوگوں کے مفاد کیلئے کل جو ملاقات ہوئی ہے وہ خوش آئند ہے۔
صحافی نے سوال کیا سندھ میں 300 یونٹ بجلی مفت کب ملے گی؟ جس پر ناصرحسین شاہ نے بتایا کہ 3 سو یونٹ تک مفت بجلی سب کو دیں گے، بلاول بھٹو نے ہدایت کے مطابق اس پرکام شروع کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری نےجو محکمہ مجھے دیا ساتھ میں ٹاسک بھی دیا ہے، اس سلسلےمیں کل ایک اجلاس بھی ہوا ہے، پیپلزپارٹی تین سو ویونٹ بجلی کا وعدہ جلد پورا کرے گی۔
یاد رہے انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی نے مفت 300 یونٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا ، آصفہ بھٹو نے کہا تھا کہ مفت 300 یونٹ بجلی کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔