گولیمار میں مسجد سے نکلتے ہوئے کندھا ٹکرانے پر ایک شخص قتل کردیا گیا، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبر کے مہینے میں عدم برداشت کی انتہا ہوگئی، کراچی کےعلاقے پرانا گولیمار کی ایک مسجد میں دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔
نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے مصطفیٰ نامی پولیس اہلکار سے ایک نمازی کا کندھا ٹکرایا، جس پر جھگڑا شروع ہوا۔
پولیس اہلکار آپا کھو بیٹھا اور گھر سے پستول لاکر گولی چلادی، جس کے نتیجے میں عباس نامی شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت شیراسد اور عابد کے نام سےہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلیے اور مرکزی ملزم سےپستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
واقعے کے مقدمےمیں پولیس اہلکارمصطفیٰ سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔