eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سینیٹ کی 48 نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈٖول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جا سکیں گے، جن کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیخلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے مستعفی ہونے کے باعث 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button