eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پیاز کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی

پیاز کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی کلو پیاز 300 سے تجاوز کر گیا ہے۔

پیاز کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔ ہفتے کو فی کلو پیاز کی قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے شہری سب سےمہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت320روپے، راولپنڈی 310، پشاور 280، سیالکوٹ میں پیاز 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی، لاہور، گوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپےتک جب کہ فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور میں فی کلو پیاز 220 روپے تک ہے،۔

کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے، خضدار 250روپے، حیدرآباد اور بنوں میں سب 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button