eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم، 12 نشستوں پر 28 امیدوار

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، سینیٹ کی 12 نشستوں پر کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل نشستوں پر طلال چودھری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان نے بھی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے، خواتین کی دو نشستوں پر کل 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان نے خواتین کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفےٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ایک اقلیتی نشست پر طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button