eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سدھو موسے والا کا ’نیا جنم‘

بھارت کے آنجہانی معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے‘۔

بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد ہی ایک ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا پر پھیلی ان خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرنے کے لیے سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم سدھو کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکر مند ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں اپیل کرتے ہوئے یہ بھی لکھا تھا کہ’ ہمارے خاندان سے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ان پر یقین نہ کیا جائے جو بھی خبر ہو گی خاندان آپ سب کے ساتھ شیئر کرے گا‘۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 28 سال تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button