eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عمران خان 25 رمضان سے پہلےجیل سے باہر آجائیں گے

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے۔

سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کےخلاف اپیلوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی نےجس شکایت پر کارروائی کی  اس میں کرمنلٹی نہیں جس شکایت پر کارروائی ہوئی اس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کا نام تک نہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ جس دن کی شکایت ہے اس سے7 دن پہلے ایف آئی اے انکوائری شروع کر چکی تھی وہ انکوئری کس کے کہنے پر شروع کی گئی؟ اگر ڈی جی ایف آئی اے کےکہنے پر انکوائری شروع کی تو گواہ پیش نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کیس آگے بڑھتا جا رہا ہے اس میں اتنی خامیاں نظر آرہی ہیں آج  سماعت میں  ججز نے کہا یہ کیس تو ایک مذاق ہے جس طرح ٹرائل ہوا جس جج صاحب نے کیس کا ٹرائل چلایا ان کو قانون کا ہی نہیں پتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button