eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

کینیڈا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، وزیرخارجہ نے اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ کینیڈا قانون سازوں کی منظور کردہ قرارداد پر عمل کرے گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیرخارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسلحے کی غیرقانونی تجارت کو روکنے کی کوششیں بڑھائیں گے۔

اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کینیڈا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، اسرائیل نے کہا کہ تاریخ کینیڈا کی موجودہ کارروائی کا سختی سے فیصلہ کرے گی۔

دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ کی اب 100 فیصد آبادی کو غذائی قلت کاسامنا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پوری آبادی کو ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 100 فیصد آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button