دنیا کے مختلف ممالک میں گزشتہ دنوں کئی ایسے غیر معمولی واقعات رونما ہوئے جس نے ان ممالک میں معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیربیئن جزائر کے ایک ملک ہیٹی میں نئی حکومت کے قیام کے اعلان میں تاخیر پر وہاں فسادات پھوٹ پڑے۔ یہ فسادات اتنے بڑھے کہ پُرتشدد واقعات میں 12 افراد اپنی جان سے گئے، مشتعمل مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں، املاک کو نذر آتش کر دیا جب کہ لوگوں نے حالات سے تنگ آکر نقل مکانی شروع کر دی۔
ارجنٹائن میں خوراک کے بحران پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے جن کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے شیل فائر کرنا پڑے۔
براعظم جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، پیرو کے جنوبی قصبے الکا میں طوفانی بارش نے ایسی تباہی مچائی کہ سڑکیں اور پل سب سیلابی ریلوں میں بہہ گئے اور متعدد مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد وہاں گھر اور اسپتال کیچڑ سے بھرے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔