eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاکستانی، بھارتیوں سے زیادہ خوش قوم قرار، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے خوش ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فن لینڈ مسلسل ساتویں سال بھی پہلے نمبر پر ہے جب کہ اس دوڑ میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں 108 ویں نمبر پر جب کہ بھارت 126 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس فہرست میں برطانیہ ایک درجہ گِر کر 20 ویں جب کہ امریکا پہلی بار ٹاپ 20 کی فہرست سے بھی باہر ہو گیا ہے۔

خوشی کی عالمی فہرست کے میں فن لینڈ کے بعد ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد تالترتیب آئس لینڈ، سویڈن، اسرائیل، نیدرلینڈز، ناروے، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کوسٹا رکا، کویت، آسٹریا، کینیڈا، بیلجیئم، آئرلینڈ، چیک ریپبلک، لتھوانیا اور برطانیہ کے نام آتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ کے مطابق فہرست اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ’یوم مسرت‘ کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ہے جس میں 140 سے زائد ممالک کے لوگوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ گیلپ، آکسفورڈ ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر، اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پائیدار ترقی اور ادارتی بورڈ نے مل کر بنائی ہے، جس میں 2021 سے 2023 تک کے تین برسوں کے دوران رہائشیوں کی اوسط عمر کے جائزے کی بنیاد پر خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

عالمی مسرت کی فہرست کے ایڈیریٹر اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے کے پروفسیر جان ہیلی ویل کا کہنا ہے کہ سروے میں شرکت کرنے والے ہر فرد سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے معیار زندگی سے خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button