eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک نے اسرائیل کا مقابلہ کیا، فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہو گئے: سینیٹر مشاہد حسین سید

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا ایکشن جائز اور دفاعی تھا۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران نے جو ایکشن کیا، اس کی اسرائیل اور امریکا کو توقع نہیں تھی، تہران کا جواب جائز اور دفاعی تھا۔

مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک نے اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔ 6 ماہ میں پہلی بار ہوا کہ غزہ پر اسرائیل نے راکٹ نہیں برسائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ساڑھے تین سو ڈرون مارے ہیں، فلسطینیوں کو پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ کوئی اسلامی ملک کھڑا ہے۔

مسلم لیگی سینیٹر نے کہا کہ ایران نے سفارتی اور اسٹریٹیجک طور پر بڑی سوچ سمجھ کر پلاننگ کی، تہران کا حملہ متوقع تھا، ایران دراصل اسرائیل کے گھر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران کے خلاف جارحیت کی، نیتن یاہو کو پتہ ہے جس دن جنگ ختم ہوگی اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مسلم لیگی سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل مزاحمت تنظیم حماس کے خلاف سفارتی، اخلاقی اور قانونی طور پر جنگ ہار چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button