ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرےگا ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے تاکہ شہری باآسانی روزہ اپنے گھروں میں افطار کر سکیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فیملی کے ہمراہ ٹریفک وائلیشن کرتا ہے تو اس کو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے اور گائیڈ کیا جائے۔ چالاننگ افسران صرف موونگ وائلیشن کے چالان کریں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نےکہا ہےکہ چلاننگ آفیسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے،افسران و اہلکار اکٹھے کھڑے نہیں ہوں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر فاسٹ لین کی پابندی کو یقینی بنائیں، مزید موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنے کی ہدایت دیں، ایکسٹرا اسیٹر رکشوں کی جگہ جگہ پارکنگ ختم کروائی جائیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے افسران کو بریف کیا ۔۔ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز صاحب کا سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں پہلا خطاب کیا، خطاب میں اپنی پالیسی گائیڈ لائن دی اور کہا ہے کہ ٹریفک فلو پر قابو پانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹریفک اہلکاروں کو عوام کے ساتھ اچھا رویہ اپنانا ہے
اجلاس میں ٹریفک کے ایس پیز، ڈی ایس پی سیکیورٹی، تمام سیکشن آفیسرز اور ریکارڈ کیپرز نے شرکت کی۔ ون وے کی وائلیشن پر فوکس کرنےکی ضرورت ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حادثات رہنما ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیکشن اپنے ایریے کے حساب سے لفٹنگ کی ٹائمنگ کے بورڈ آویزاں کریں گے،گاڑیوں کی لفٹنگ کا ایک مخصوص ٹائم مقرر کیا جائے، گاڑیاں صرف ڈبل پارکنگ یا ان لیگل پارکنگ کی صورت میں اٹھائی جائیں گی۔
افسران و اہلکار اگر کسی کے ساتھ بدتمیزی یا جھگڑا کریں گے تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی