eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مرادسعید سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

ایپلٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

مرادسعید کو سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا ریلیف مل گیا۔ ایپلٹ ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل منظور کر لی۔ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نےاعظم سواتی اور خرم ذیشان کی اپیل بھی منظور کر لی۔ اعظم سواتی کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلئے اپیل منظور کی گئی۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ اداروں کو کہتا ہوں کہ اعظم سواتی اور مرادسعید کی آواز گونجےگی، کوشش ہو گی بدلہ لینے کے بجائے ایسی روش اپنائی جائے ملکی معیشت بہترہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں حق کی بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button