eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بلوچستان٬ کیچ ایئرپورٹ کے قریب بلوچ دہشتگردوں کا حملہ ناکام

صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں مسلح افراد نے ایک بڑا حملہ کیا ہے جسے حکام کے مطابق ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مکران ڈویژن کے کمشنر سعید عمرانی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ پیر کی شب ایئرپورٹ کے قریب کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چار سے چھ حملہ آوروں نے تین مقامات سے ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا لیکن وہ نیول ایئربیس تک نہیں پہنچ سکے۔

کمشنر مکران ڈویژن کے مطابق حملہ آوروں نے ایئرپورٹ سائیڈ، فٹ بال سٹیڈیم اور سہراب ڈیم کی طرف سے حملہ کیا تاہم سکیورٹی اہلکار الرٹ تھے اس لیے انھوں نے بروقت جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور نیول ایئربیس میں داخل نہیں ہو سکے۔

کوئٹہ میں ایک سینیئر حکومتی عہدیدار نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حملہ آور تربت ایئرپورٹ میں سویلین سائیڈ سے داخل ہوئے لیکن سکیورٹی فورسز نے انھیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔ کمشنر سعید عمران نے بتایا کہ حملہ آوروں کی صحیح تعداد اس وقت معلوم ہوسکے گی جب کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button