eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

’عالمی برداری اسرائیل سے تعلقات ختم کر دے‘

اسرائیل نے کولمبیا کی طرف سے اقوام متحدہ کی قرارداد کا احترام نہ کرنے کی صورت میں تعلقات توڑنے کے مطالبے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل نے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو پر تنقید کی ہے جب انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر اسرائیلی حکومت غزہ پر جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پیر کو منظور کی گئی قرارداد کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ سفارتی تعلقات توڑ دیں۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایکس پر کہا کہ پیٹرو کی "حماس کے دہشت گردوں کی حمایت” کولمبیا کے عوام کی بے عزتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ قرارداد کو ویٹو کرنے میں امریکا کی ناکامی اپنے سابقہ موقف سے "واضح پسپائی” ہے اور اس سے حماس کے خلاف جنگی کوششوں کے ساتھ ساتھ 130 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

ان کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو امریکا کے نئے موقف کی روشنی میں اعلیٰ سطح کا وفد واشنگٹن نہیں بھیجیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی غزہ میں رفح پر زمینی حملے کے لیے اسرائیلی منصوبوں پر بات کرنے کے لیے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button