eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے، شہباز شریف خصوصی ٹریبونل یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے، وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس حتمی نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button