eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے مزید دو شہری زخمی

پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد علاقوں میں مزید شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیزآباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ اویس کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

کراچی میں ہی شہری کے پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ 2 روز قبل کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ شہری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی گردن پر22 ٹانکے لگے ہیں۔ جمشید کوارٹر پولیس کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ زخمی شخص قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔

دریں اثنا کراچی میں پولیس کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ گلشن معمار میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے پتنگ، ڈور، مانجھہ برآمد کیا گیا۔ لیاقت آباد میں پتنگ بیچنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button