eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نادار ڈیٹا چوری کیس، متعدد افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

نادرا سے ڈیٹا چوری کا کیس سامنے آنے کے بعد افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری کیس میں نادرا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم نادرا ترجمان نے افسران کے نام بتانے سے انکار کردیا ہے۔

نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کےخلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے، 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے انھیں چارج شیٹ دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نادرا میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے، ڈیٹا پرائیویسی اورعدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button