eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عورتوں کو زنا کی سزا کے لیئے میدان میں سنگسار کیا جائے٬ طالبان سپریم لیڈر

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔

امارت اسلامی افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا آڈیو بیان وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ عورتوں کو پتھروں سے مارنا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے لیکن افغانستان میں ہم زنا حد ( رجم) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور کھلے میدان میں عوام کے سامنے خواتین کو سنگسار کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے، ہمارے یہ تمام اقدامات آپ کی جمہوریت کے منافی ہے۔

ملا ہیبت اللہ کے آڈیو بیان پر افغان حکومت کے نمائندے نے تحریری مؤقف میں آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ گفتگو ملا ہیبت اللہ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو ایک اجلاس میں کی تھی جس کی آڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button