eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

رنبیر اور عالیہ نے اپنا نیا بنگلہ راہا کے نام کر دیا، مالیت کتنی؟

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 250 کروڑ مالیت کا اپنا نیا بنگلہ بیٹی راہا کے نام کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے مرکز میں زیر تعمیر ہے، حال ہی میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کو اس زیر تعمیر بنگلے میں دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی کے نئے گھر کی قیمت 250 کروڑ بھارتی مالیاتی روپے سے زائد ہے۔ یہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے جس نے شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مشترکہ طور پر اس بنگلے کی تعمیر کررہے ہیں اور انہوں نے اس نئے بنگلے کو اپنی بیٹی راہا کے نام کردیا ہے جبکہ نیتو کپور مبینہ طور پر اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی۔

ننھی راہا کپور 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اس بنگلے کی مالکن بننے کے بعد بالی ووڈ کی سب سے کم عمر امیرترین اسٹار کڈ بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس بنگلے کے علاوہ باندرہ کے علاقے میں چار فلیٹس کے مالک بھی ہیں جن کی مالیت 60 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button