eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

22 سالہ بہن کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کے سنسنی خیز انکشافات

22 سالہ بہن کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کے اہم بیانات سامنے آگئے، باپ نے بیٹی کے قتل سےانکارکردیا جبکہ بھائی نے بڑےبھائی پر بہن سے زیادتی کا الزام لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کے قتل کے معاملے پر باپ نے بیٹی کے قتل سےانکارکردیا ، باپ نے بیان میں کہا کہ ماریہ کومیں نے نہیں بیٹے نےغیرت کے نام پر قتل کیا۔

مرکزی ملزم فیصل نے بیان میں بتایا کہ بڑےبھائی شہبازکوگرفتارکیاجائے،وہ بہن سےزیادتی کرتارہا، نامعلوم افراد کو بھی شامل تفتیش کیاجائے۔

یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگےبھائی نے گھروالوں کےسامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھ رکھا ہے، قتل کےوقت کمرےمیں باپ اوربھابھی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔

قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کابتانا ہے سترہ اوراٹھارہ مارچ کی درمیانی رات ماریہ کوقتل کرکےخاموشی سےتدفین کردی گئی تھی۔

بعد ازاں بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ قتل مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے  انکشاف کیا تھا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔

بھائی شہباز کا کہنا تھا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کیا۔

بھابھی نے بتایا تھا کہ جب ہم نے ماریہ سے ملاقات کی تو اس کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے، شہباز نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پولیس میری مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button