چنیوٹ میں دریائے چناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنے کے باعث بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مچھلی پکڑنے کے لیے شکاریوں نے کرنٹ چھوڑا جس کے باعث درجنوں کچھوے بھی ہلاک ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فشریز اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو طلب کرلیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف 2 دنوں میں کارروائی کا حکم دیا ہے۔