eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

حکومت کیخلاف اسرائیل بھر میں مظاہرے، عوام سڑکوں پر نکل آئے

موجودہ بحران حل کرنے میں ناکامی پر اسرائیلی عوام میں اشتعال بڑھ گیا اور ساتھ ہی نیتن یاہو حکومت کی برطرفی اور نئے الیکشن کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیلی عوام شدید برہم ہیں جنہوں نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھر میں مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

اس دوران پولیس نے مظاہرین کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں اکتوبر سے اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے کیے گئے، اس دوران اسرائیلی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ کا استعمال بھی کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم از کم 20 اسرائیلی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے الزام پر نیتن یاہو حکومت نے مظاہرین کو گرفتار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 ماہ کی جنگ سے اسرائیلی سیاست بھونچال کا شکار ہے۔

 اسرائیلی عوام کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت جنگ کے نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، نیتن یاہو کی سیاسی غلطیوں نے اسرائیل کو جنگ میں جھونک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button