لاہور میں سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں ملزم نے گھر میں گھس کر منگیتر اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
سمن آباد میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا، رشتے کے تنازع پر ملزم نے گھر میں فائرنگ کی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک سال قبل ملزم ندیم مسیح کی مقتول سرفراز کی بہن نادیہ سے منگنی ہوئی تھی تاہم مقتولہ کے بھائی نے رشتہ سے انکار کر دیا تھا، اس پر طیش میں آکر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور دونوں بہن بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ندیم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، فائرنگ سے گھر میں موجود عرفان اور رضیہ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی جگہ موجود ہیں اور معاملے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔