eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ناراض بیوی نے شوہر کے قتل کیلیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے درمیان اختلاف اس قدر شدید ہوگیا کہ بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرنے والے کو انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے بیوی کا واٹس ایپ پر لگایا گیا اسٹیٹس دیکھ کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس نے الزام لگایا کہ بیوی کے ایک دوست نے اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

درج ایف آئی آر میں شوہر نے بتایا کہ 9 جولائی 2022 کو اس کی شادی مدھیہ پردیش کی ایک خاتون سے ہوئی رھی لیکن کچھ عرصے بعد ان دونوں میں تعلقات خراب ہونے لگے، پانچ ماہ تک ناخوشگوار ازدواجی زندگی میں رہنے کے بعد دسمبر 2022 میں خاتون نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور میکے چلی گئیں اور تب سے وہ اپنے والدین کے پاس رہ رہی ہیں۔

شوہر کا دعویٰ ہے کہ 21 دسمبر 2023 کو میرے سسرال والوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اس کے فوراً بعد اہلیہ نے واٹس ایپ اسٹیتس پر میرا قتل کرنے والے کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button