eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

فارم سی جمع ہونے پر حافظ نعیم کی پی ایس129 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 کراچی سے حافظ نعیم الرحمان نے تمام امیدواروں سے سب سے زیادہ ووٹ 26 ہزار 296 ووٹس حاصل کیے۔

ذرائع الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے فارم سی جمع کرانے کے بعد کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عام انتخابات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے اس سیٹ سے اپنی کامیابی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم سندھ اسمبلی آتے ہیں تو اچھی بات ہوگی، وہ اچھے انسان ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button