eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لاہور، خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد چیمہ کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15 پر موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائے کے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا، تھپڑ مارا اور اس کا فون چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button