سینیٹ کی 19 نشستوں پر انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے نعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
اسلام آباد سے حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 222 ووٹ لیے جبکہ انکے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود کو 81 ووٹ ملے۔
قومی اسمبلی سے جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔
آج ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 59 امیدوار مدِ مقابل تھے۔ انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل غیر متعلقہ افراد کو قومی اسمبلی میں قائم پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا۔